چین کی صدارت میں پہلی بار ریلوے الیکٹریفیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی معیارات کی تشکیل

2023/02/20 16:51:29
شیئر:

19 فروری کو، نیشنل ریل ٹرانزٹ الیکٹریکل ایکوئپمنٹ اینڈ سسٹم ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق،چین کی جانب سے بین الاقوامی الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن کو پیش کردہ بین الاقوامی معیار کی تجویز "ریل ٹرانزٹ ٹرین اوور فیز سسٹم میچنگ کے لیے تکنیکی رہنما خطوط" کو دنیا بھر کے رکن ممالک کے ووٹ سے منظور کر لیا گیا ہے اور نئے منصوبے کے لیے ایک بین الاقوامی ورکنگ گروپ باضابطہ طور پر قائم کر دیا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی صدارت میں ریلوے الیکٹریفیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی معیارات تشکیل دیے گئے ہیں۔