چین کے تائیوان کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت کی سخت مخالفت ، چینی وزارت قومی دفاع

2023/03/03 17:08:33
شیئر:

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سیںئر کرنل تھان کھہ فے نے تین مارچ کو پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین کے تائیوان کے علاقے کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت ہے اور ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں بلخصوص سترہ اگست کےا علامیے کے متعلقہ ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت ، تائیوان کے ساتھ فوجی روابط اور چین کے تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی  ہمیشہ ہائی الرٹ ہوتے ہوئے تمام علیحدگی پسند اشتعال انگیزیوں اور بیرونی مداخلت کا مقابلہ کرنے اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے تیار ہے۔