چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے اہم ایجنڈے کا اجرا

2023/03/03 17:17:17
شیئر:

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)کی چودہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی پریس کانفرنس تین مارچ کی سہ پہر بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی پی سی سی کی چودہویں قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس چار مارچ کو شروع ہوگا اور گیارہ مارچ کی سہ پہر تک جاری رہےگا۔اجلاس کے اہم ایجنڈے  میں سی پی پی سی سی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ اور تجاویز کی رپورٹ سن کر ان پر نظر ثانی کرنا، چودہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ اور دوسری متعلقہ رپورٹس سن کر ان پر غور کرنا، سی پی پی سی سی کی آئین کی ترمیمی مسودے  اورسی پی پی سی سی کی چودہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی سیاسی قراردادسمیت دیگر قرارداوں اور رپورٹس پر نظرثانی اور ان کی منظوری کرنا اور سی پی پی سی سی کی چودہویں قومی کمیٹی کے چیئرمین، نائب چیئرمینز، سیکریٹری جنرل اور قائمہ کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرنا ، وغیرہ شامل  ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ موجودہ سیشن کے دوران اجلاس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے ساتھ آٹھ گروپ میٹینگز کا اہتمام کیا جا ئےگا۔  انہوں نے بتایا کہ اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور تین مارچ کی پریس کانفرنس کے علاوہ ایک اور پریس کانفرنس اور مندوبین کے انٹرویوز کے لئے تین اور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔