چین مزید ترقی کرے گا اور دنیا کو فائدہ پہنچائے گا، عالمی شخصیات

2023/03/14 16:48:54
شیئر:

متعدد عالمی شخصیات کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ نے  مختلف چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے اور ترقیاتی کامیابیاں حاصل کرنے میں چین کی رہنمائی کی ہے جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ چین مستقبل میں زیادہ ترقی حاصل کرے گا اور دنیا کو فائدہ پہنچاتا رہے گا۔
نیپال کے سابق وزیر اعظم ،کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (یو ایم ایل) کے چیئرمین اولی نے کہا کہ  صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ دہائی میں چین میں ہونے والی متعدد پیش رفتوں کی قیادت کی ہے۔ چین عالمی امن کو فروغ دینے، غربت کے خاتمے میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور پسماندہ علاقوں میں ممالک اور لوگوں کی ترقی میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔