شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

2023/03/20 18:44:07
شیئر:
روسی صدر ولادیمیر  پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ بیس مارچ کی سہ پہر کو روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے دفتر کے ڈائریکٹر چائی چھی، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای اور ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ شی جن پھنگ کے ہمراہ ہیں۔
شی جن پھنگ کی آمد پر روس کے ائیر پورٹ پر ان کے پرتباک استقبال کے لئے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔