چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کو فروغ دینے کا خواہاں ہے

2023/03/20 17:26:42
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیس مارچ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس میں چین نے ستر سےزائد ممالک کی طرف سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "انسانی حقوق کےعالمی اعلامیے" کی منظوری کے 75 سالوں میں عالمی برادری نے اعلامیے میں طے شدہ اہداف تک پہنچنے کے لیے اہم کامیابی حاصل کی۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں چین کی جانب سے مشترکہ خطاب میں اعلامیے کو عمل میں لانے کے لیے عوام پر مرکوز ترقی کے حق کو نافذ کرنا، یکطرفہ جبر کے اقدامات کو ختم کرنا اور عدم مساوات کو ختم کرنے سمیت چار تجاویز پیش کی گئیں، جن سے عالمی برادری بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی خواہش ظاہر ہوئی۔وانگ وین بین نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی بہتری کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر انسانی حقوق سے متعلق تبادلہ، تعاون اور انسانی حقوق کی ترقی کرنا چاہتا ہے۔