چین کا خلائی روبوٹ

2023/03/24 15:52:35
شیئر:


23 مارچ کو چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے زیر اہتمام تیسرا تخلیقی مقابلہ شروع ہوا  جس میں زیر زمین گہرائی میں جانے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ایک سراغ لگانے والے روبوٹ نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جو  مستقبل میں  چاند اور مریخ کی زیر زمین جگہ تلاش کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔ یہ روبوٹ اپنے کام کے طریقوں کو بہتر بنانے کے لئے  خود سیکھنے اور خود کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کتے کی شکل میں یہ روبوٹ مستقبل میں چاند کی سطح پر اترنے کے بعد چاند کی سطح کے ان غاروں کی کھوج کرے گا جس سے  خلابازوں کو  طویل عرصے تک چاند  پر کام کرنے کے لیے ابتدائی سائنسی تحقیقات فراہم کی جائیں گی۔ اندازے کے مطابق  اگلے سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری طور پر اس روبوٹ کی سویلین مصنوعات لانچ کرنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔