افغانستان کو دنیا میں بد ترین انسانی بحران کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

2023/05/03 16:35:15
شیئر:

2 مئی کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مسئلہ افغانستان سے متعلق  بین الاقوامی اجلاس قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ختم ہوا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اجلاس کے بعد میڈیا سےبات چیت میں کہا کہ افغانستان کو دنیا میں بد ترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ 97 فیصد آبادی غربت کی شکار ہے۔ دو تہائی یعنیٰ 28 ملین آبادی کو زندہ رہنے کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان میں انسانی ہنگامی منصوبے کے لئے 6۔4 بلین ڈالرز درکار ہیں۔ لیکن ابھی تک صرف 294 ملین ڈالرز جمع ہوئے ہیں جو درکار کل مالیت کا 6.4 فیصد بنتا ہے۔
دو روزہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوئتریس سمیت مسئلہ افغانستان کے حوالے سے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے  نمائندوں نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔