یوم مئی کی تعطیلات کے دوران سیاحت عروج پر رہی

2023/05/04 09:35:32
شیئر:

چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے مطابق ، یوم مئی کی تعطیلات کے پانچ دنوں کے دوران چین میں گھریلو سیاحتی ٹرپس کی مجموعی تعداد 274 ملین رہی ، جو سال بہ سال 70.83٪ کا اضافہ ہے۔ گھریلو سیاحت کی آمدنی 148.056 بلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو سال بہ سال 128.90٪ کا اضافہ ہے۔

مشہور خوبصورت مقامات میں سیاحتی سرگرمیوں کے علاوہ  قدیم شہروں کے دورے ، ثقافتی اور  کھیلوں پر مبنی دورے اور دیگر خصوصی سیاحت بھی بہت مقبول رہی ۔سیاحوں نے  خوبصورت مناظر اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ نئی اقسام کی سیاحت کو بھی بہت پسند کیا۔