پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں چین کا اہم کردار ہے ، بل گیٹس

2023/05/28 16:17:25
شیئر:

زونگ گوان چھون فورم 2023 اس وقت بیجنگ میں جاری ہے۔26 مئی کو منعقد ایک فورم میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور ڈائریکٹر  بل گیٹس نے اپنی ویڈیو تقریر میں کہا کہ چین نے پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کرادار ادا کیا ہے۔ بالخصوص بیماریوں سے بچاو  اور عالمی غذائی تحفظ کےدو اہم شعبوں میں چین کا کردار مثالی ہے۔ بل گیٹس نے کہا کہ  چین نے بین الاقوامی غذائی سکیورٹی تعاون کا انیشیٹو  پیش کیا ، جس سے غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو آگے بڑھنے میں مدد ملی ہے۔