چھیوشی میگزین میں صدر شی جن پھنگ کےاہم مضمون "چینی طرز کی جدیدیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں سوشلسٹ جدیدیت ہے" کی اشاعت

2023/05/31 16:41:38
شیئر:

چھیو شی میگزین  نے صدر شی جن پھنگ کا اہم مضمون "چینی طرز کی جدیدیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں سوشلسٹ جدیدیت ہے" شائع کیا ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی  کی  قیادت چینی طرز کی جدیدیت  کی بنیادی نوعیت کا تعین کرتی ہے۔ صرف پارٹی کی قیادت پر عمل پیرا ہو کر ہی چینی طرز کی جدیدیت کا روشن مستقبل اور خوشحالی آسکتی ہے۔سی پی سی  کی قیادت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کا ہدف مستحکم اور دور رس ہو۔ چینی طرز کی جدیدیت  کی تعمیر کے لئے مضبوط حوصلہ افزائی کی جائے گی اور شاندار قوت کو اکٹھا کیا جائے گا۔سی پی سی بہتر زندگی کے لئے عوام کی خواہشات کو اپنی جدوجہد کا مقصد سمجھتی ہے، عوام پر مرکوز ترقیاتی سوچ پر کاربند رہتی ہے تاکہ چینی طرز کی جدیدیت کے نتائج کو زیادہ سے زیادہ مساوی طور پر تمام لوگوں تک پہنچایا جا سکے ۔