امریکی قرضوں کا بحران اور پابندیوں کے غلط استعمال سے امریکی ڈالر کی حیثیت کو خطرہ ہے ، موڈیز

2023/06/02 10:15:36
شیئر:
بلوم برگ نیوز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹر سروس کے تجزیہ نگاروں کی ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ عالمی مالیاتی نظام پر آئندہ چند دہائیوں میں امریکی ڈالر کا غلبہ رہے گا، لیکن یہ مزید کثیر قطبی ہو جائے گا۔
رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکا  کے تحفظ پسندی کی طرف بڑھنے اور قرضوں کے ڈیفالٹ کے خطرے سے امریکی ڈالر کے عالمی غلبے کو خطرہ ہو گا اور اگر امریکی قرض کی حد کا مسئلہ حل ہو جائے تو بھی امریکا کے اندر سیاسی ماحول  میں پچھلی دہائی کے دوران جس تیزی سے پولرائزیشن ہوئی ہے اس نےامریکی فیصلہ سازی کی پیش گوئی کی قابلیت اور اس کے موثر ہونے کو کمزور کیا ہے۔ 
اس کے علاوہ، امریکی پابندیوں کے غلط استعمال نے عالمی تجارت اور مالیات میں امریکی ڈالر کی آزادانہ گردش کو مزید روک دیا ہے، جو عالمی مالیاتی نظام کے تنوع کو مزید فروغ دے گا۔