جی سیون کی "ڈی رسکنگ" پالیسی چین امریکہ تعلقات کے لیے خطرہ ہے

2023/06/06 15:53:33
شیئر:

اتفاق سے ،"ڈی رسکنگ" بہت سے مغربی سیاست دانوں  کی تازہ ترین پسندیدہ اصطلاح بن گئی ہے۔یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کے اظہار کے لئے اس اصطلاح کا بطور خاص انتخاب کیا ہے۔ اب یہ صرف ایک کاروباری اصطلاح نہیں ہے بلکہ واشنگٹن، برسلز اور مغرب کے دیگر علاقوں میں ایک "سیاسی شبولیت" ہے۔
جی سیون کے اعلامیے کے مطابق " ڈی رسکنگ" کا مطلب یہ ہے کہ جی سیون ممالک "ہماری اہم سپلائی چینز میں حد سے زیادہ انحصار کو کم کریں گے"۔ "حد سے زیادہ" اور "نہایت اہم" کی اصطلاحات، یقینا، رائے کا معاملہ ہیں. دنیا کی سب سے بڑی اور دوسری بڑی معیشتوں کی حیثیت سے، امریکہ اور چین عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں. کسی ایک بھی مبینہ کیس کا ذکر کیے بغیر چین پر "معاشی جبر" کا الزام لگانا بے بنیاد اور من گھڑت اور 1.4 بلین چینی عوام کی توہین ہے۔
جی سیون سربراہ اجلاس اس امید کی کرن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا: "میرے خیال میں آپ دیکھیں گے کہ یہ (چین اور امریکہ تعلقات) میں  برف بہت جلد پگھلنا شروع ہو جائے گی۔ امید کرتے ہیں کہ ان کے الفاظ جلد ہی حقیقت بن جائیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو  یہ دنیا کے بہترین مفاد میں ہے۔