جاپان کے جوہری آلودہ پانی کےسمندر میں اخراج پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا بورڈ اجلاس

2023/06/06 10:41:41
شیئر:

5 جون کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بورڈ  اجلاس منعقد کیا جو  9 تاریخ تک جاری رہے گا۔
اجلاس کے دوران متعدد ممالک کے نمائندے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں ایجنسی کی سالانہ رپورٹس، تکنیکی تعاون کی رپورٹس، منصوبہ اور بجٹ کمیٹی کی رپورٹس، حفاظتی عمل درآمد کی رپورٹس وغیرہ شامل ہیں۔ بورڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ایران کا معائنہ اور نگرانی بھی کرے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یوکرین میں جوہری تنصیبات کی سکیورٹی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز تعاون اور جاپان کے جوہری آلودہ پانی کا سمندر  میں اخراج بات چیت کا مرکز رہےگا۔