اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران مشرقی غزہ کی پٹی کے شہروں سے تقریباً 80 ہزار فلسطینیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے 6 تاریخ کو کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندان اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل جبراً "انخلاء کے احکامات" جاری کرنے کی وجہ سے سلامتی اور استحکام کی امید کھو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مشرق وسطیٰ (یو این آر ڈبلیو اے) کے مطابق غزہ کی پٹی میں اس وقت 19 لاکھ افراد بے گھر ہیں اور کچھ فلسطینیوں کو 9 سے 10 مرتبہ نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے نے اس وقت غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیاہے۔
یکم جولائی کو ، اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے انخلا کا حکم جاری کیا جس میں جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس اور مشرقی رفح کے بڑے علاقوں سے لوگوں کو فوری طور پر مغربی غزہ کی پٹی میں نام نہاد "انسانی زون" میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ گذشتہ اکتوبر میں شمالی غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو انخلا کے لیے کہا گیا تھا جس کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے یہ سب سے بڑا "انخلا آرڈر" جاری کیا گیا ہے۔