چینی قومی کی عظیم ترقی میں تائیوان نظر انداز نہیں ہوگا: سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-01-02 18:35:43

دو جنوری کو تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے پیغام کے اجرا کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب میں چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔ اپنے اس خطاب کےدوران انہوں نے گزشتہ ستر سالوں کے دوران آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں پر تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے نئے دور میں آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے اور ملک میں وحدت کے فروغ کے لئے پانچ تجاویز پیش کیں۔

جناب شی نے کہا کہ ملک میں وحدت ہونی چاہیئے اور یہ وحدت حاصل کی جاسکتی ہے۔چینی قوم کی عظیم ترقی میں تائیوان نظر انداز نہیں ہو گا.ملک میں وحدت کا حصول دنیا بھر میں مزید ترقیاتی مواقع فراہم کرے گا.

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی یہ باتیں چین کی جانب سے پرامن وحدت کے حصول کے لئے چین کے عزم اور اس حوالے سے چین کی نیک خواہشات کا اظہارہیں. چینی صدر نے اپنے خطاب میں تائیوان کے علیحدگی پسندوں اور بیرونی مداخلت کرنے والو٘ں کے لئے ایک اہم انتباہ بھی جاری کیا.

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے ان پانچ تجاویز میں "چینی لوگ چینی لوگوں کو نہیں مارتے" اور "چینی لوگوں کو چینی لوگوں کی مدد کرنا چاہیے " شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے مذاکرات اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں پر مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کا ذکر کیا۔جس سےاس امید کا اظہار کیا گیا کہ تائیوان کے عوام مین لینڈ کی اصلاحات اور کھلے پن پالیسی میں حصہ لیں اور مشترکہ مفادات حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ جناب شی نے زور دیا کہ پرامن وحدت اور ایک ملک دو نظام کی پالیسی ، ملک کی وحدت کے حصول کے لئے بہترین طریقہ ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تمام مکاتب فکر اورحلقے باہمی مشاورت سے کام کریں ۔


Not Found!(404)