چھانگ عہ فور کی چاند کے تاریک حصے پر کامیاب لینڈنگ بنی نوع انسان کی پائیدار ترقی کے لیے نئ کوشش: سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-01-03 17:08:53

بیجنگکے مقامی وقت کے مطابق تین جنوری کو چین کا چھانگ عہ فور تحقیقی مشن چاند کے تاریک حصے پر کامیاب لینڈنگ کر چکا ہے۔ اپنی لینڈنگ کے بعد اس مشن نےچاند کے تاریک حصے کی قریبی فاصلےسےکھینچی جانے والی پہلی تصویر زمین پر قائم کنٹرول روم کو ارسال کی جو دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی تصویر ہے۔دو ہزار تیرہ میں چھانگ عہتھری چاند کے سامنے کےحصے پر کامیاب لینڈنگ کر چکا ہے ۔یوں چین دنیا کا پہلا ایسا ملک بن گیا ہے جو چاند کے سامنے اور تاریک حصوں پر لینڈ کر چکا ہے۔
چین کےخلابازی کے شعبے سے وابستہ سائنسدان یےبھے جیان نے کہا کہچھانگ عہ فورکا سائنسی مشن ہی چاند کے تاریک حصے پر کامیاب لینڈنگ ہے۔اس سے یہ ظاہرہے کہ خلابازی کے نصب العین کیترقی میں چین کا یہ ہدف ہےکہ کائنات کے گم شدہ گوشوں کی تلاش کیجائے اور انسان کی پائیدار ترقی کے لیے ایک راستے کی تلاش کیجائے ۔
چاند کائنات میں انسانیتحقیقات کے لیے ایک دروازہسمجھا جاتا ہے۔اسی معنی سے دیکھا جائے ، تو چھانگ عہ فوراس دروازے کو کھولنے کی ایک تازہ ترینکوشش ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے چین کی تازہترین کوشش بھی ہے۔

Not Found!(404)