شی جن پھنگ کا پانچ نکاتی مطالبہ چین کی پرامن وحدت کا نیا لائحہ عمل ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-01-04 11:07:46

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے نئے سال کے ابتدا میں تائیوانی ہم وطنوں کے لیے پیغام کی اشاعت کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اہم خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زوردیا کہ چین کی مکمل وحدت چینی کمیونسٹ پارٹی ، چینی حکومت اورعوام کا تاریخی فریضہ ہے ۔ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے عمل کے دوران چین کو ملکی وحدت قائم کرنی چاہیئے اور یقینی طور پر اس ھدف کی تکمیل ہو گی ۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں مین لینڈ ، تائیوان اور سمندر پار چینیوں سےمطالبہ کیا کہ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر قوم کی نشاۃ ثانیہ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ " دو نظاموں " کے حامل مسلہ تائیوان کا حل تلاش کیا جائے گا، ایک چین کے اصول کو برقرار رکھا جائے گا، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی جائے گی اور ہم وطنوں کے جذبات میں یکجہتی پیدا کی جائے گی ۔ یہی شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کیا جانے والا پانچ نکاتی مطالبہ ہے ،یہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے عمل میں لانے کے امکانات روشن ہیں ۔

دو نظاموں کا ذکر کرتے ہوئے تجزیہ نگاروں نے خیال ظاہر کیا کہ ایک ملک ،دو نظام کو عالمی برادری میں کسی ملک کے اندرونی معاملات سے نمٹنے کا بہترین طریقہ کار قرار دیا گیا ہے ۔ تاہم تائیوان کے لئے دو نظاموں کا منصوبہ ہانگ کانگ اور مکاو سے مختلف ہے ۔ اس منصوبے میں آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے عوام کے مفادات کا پورا خیال رکھتے ہوئے ملک کے اقتدار اعلی ، سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانے کی شرائط پر تائیوان کی حیثیت ، سماجی نظام ، طرز زندگی اور مفادات کا پورا احترام کیا جائے گا اور اس کی ضمانت بھی دی جائے گی ۔


Not Found!(404)