نئے چینی سال میں سائنس و ٹیکنالوجی کی نئی روشنی:سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-02-05 16:52:25

نئے چینی سال میں سائنس و ٹیکنالوجی  کی نئی روشنی:سی آر آئی کا تبصرہ

نئے چینی سال میں سائنس و ٹیکنالوجی کی نئی روشنی:سی آر آئی کا تبصرہ

جشن بہار ایوننگ گالا دو ہزار انیس کے "پلیٹ فارم"نامی پروگرام میں پوری دنیا کے ناظرین نے ہائی اسپیڈ ریلوے پلیٹ فارم پر تین منٹ کی ایک مختصر کہانی دیکھی ۔اندازے کے مطابق چالیس دن کے "چھون یون"کے دوران چائنا ریلوے پر کل اکتالیس کروڑ تیس لاکھ ٹرپس متوقع ہیں جو پچھلے سال سے آٹھ اعشاریہ تین فیصد زائد ہیں ۔پہلی مرتبہ تین سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی "فو شینگ"بلٹ ٹرین چھون یون میں سفر کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہو رہی ہیں۔تیزرفتار ریلوے کی وجہ سے لوگوں کو سفر میں بے حد سہولت میسر ہوئی ہے ۔

گزشتہ کئی برسوں سے جشن بہار کی ایک خصوصیت "سہولت" بھی ہے۔تیز رفتار ریلوے کے ساتھ ساتھ ای-کامرس نے بھی لوگوں کی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔آبائی گھر واپس جانے ے پہلے ہی لوگ موبائل پر مختلف اشیا اور تحائف آرڈر کرتے ہیں اور جشن بہار کے لوازمات آدمی کے گھر پہنچنے سے پہلےہی گھر پہنچا دیئے جاتے ہیں ۔یہ تو اب معمول کی زندگی کا حصہ ہے لیکن اس کی بنیاد اصلاحات اور کھلے پن نے رکھی ہے۔یاد رہے کہ بیس سال قبل چین میں موبائل کی مارکیٹ میں یورپ ، جاپان اور جنوبی کوریا کے برینڈز چھائے ہوئے تھے مگر اب چینی برینڈز کے موبائل چینی مارکیٹ میں سرفہرست ہیں۔

سمارٹ فون کے ساتھ ساتھ جشن بہار کے لوازمات میں ہائی-ٹیک مصنوعات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مثلاً والدین کے لیے صفائی کے روبوٹ ، بچوں کی پڑھائی کے لیے اے آئی روبوٹ ،سفر کے دوران فوٹو گرافی کے لیے ڈرونز کی خریداری آج کل طرز زندگی کا ایک جدید رحجان بن چکی ہے۔

حالیہ برسوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کی مصنوعات نے نا صرف چینی عوام کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے بلکہ وہ روزمرہ زندگی کی لوازمات میں شامل ہو چکی ہیں۔


Not Found!(404)