جشن بہار سے متعلق غیرملکی اشیا کی خریداری میں اضافہ،کھلے پن سے زندگی کی بہتری : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-02-07 16:17:09

جشن بہار سے متعلق غیرملکی اشیا کی خریداری میں اضافہ،کھلے پن سے زندگی کی بہتری : سی آر آئی کا تبصرہ

جشن بہار سے متعلق غیرملکی اشیا کی خریداری میں اضافہ،کھلے پن سے زندگی کی بہتری : سی آر آئی کا تبصرہ

دو ہزار انیس کے جشن بہار کے دوران چینی عوام کے زیر استعمال لوازمات کی فہرست میں شامل اشیا میں غیرملکی اشیا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔پوری دنیا سے آنے والی اشیائے ضروریہ اب چین کے عام شہریوں کے گھر وں کی زینت بن رہی ہیں۔ اب یہ لوگ کھلے پن سے فراہم کیے جانے والے مواقع کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

چین کی پہلی بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو کے بعد ہونے والےپہلے جشن بہار کے دوران اب غیرملکی لوازمات ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہیں۔چلی سے چیری ، امریکہ سے خشک میوہ جات ،بیلجم سے چاکلیٹ کے ساتھ ساتھ ڈیجٹل مصنوعات اور اے آئی کی مصنوعات بھی چینی روایتی تہوار کے تحائف کے طور پر مقبول عام ہو رہے ہیں۔خاص طور پر چین میں سرحد پار ای- کامرس اور لاجسٹک کی خدمات کی بہتری کے ساتھ ساتھ غیرملکی مصنوعات خریدنے کے ذرائع مزید آسان اور زیادہ ہو چکے ہیں۔نوجوان انٹرنیٹ سے غیرملکی اشیا خرید لیتے ہیں جب کہ معمر افراد اپنے اپنے شہروں میں ہی دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک یا علاقوں کی مصنوعات لے سکتے ہیں۔یون چین کے روایتی تہوار میں ایک بین الاقوامی رنگ شامل ہو گیا ہے۔

صوبہ شان شی کے شہر شی آن میں چائنا ریلوے ایکسپریس نے یورپ اور وسطی ایشیا کی مصنوعات کو مقامی لوگوں تک پہنچایا ہے۔صوبہ حہ نان کے شہر چنگ چو کے بانڈڈ ایریا میں روس، جرمنی ، اٹلی ، فرانس سمیت ستر سے زائد ممالک کی لاکھوں سے زیادہ مصنوعات دستیاب ہیں۔علاوہ ازین صوبہ جے جیانگ کے ای او سمیت مختلف علاقوں میں درآمدی اشیا کی خریداری کے سلسلے میں خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کی تحقیقی سے ظاہر ہوا ہے کہ شہروں کے ساتھ ساتھ چین کے دیہات میں بھی غیر ملکی اشیا کی مانگ بڑھ رہی ہے۔دیہات کے لوگوں کی آمدن میں اضافے کی وجہ سے دیہاتی منڈی میں بھی ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

عام چینی عوام کی زندگی میں داخل ہونے والی غیرملکی مصنوعات چین کی کھلے پن کی نمایاں عکاس ہیں۔

کھلے پن کے حوالے سے چین کی پالیسی اور اقدامات سے چینی مارکیٹ میں داخلہ کے لیے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دوسری بین الاقوامی امپورٹ ایسکپو میں غیرملکی ادارے بڑے جوش و جذبے سے حصہ لے رہے ہیں۔ایکسپو میں شریک اداروں کی نمائشوں کا کل رقبہ تین لاکھ مربع میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے ،تاہم پھر بھی نمائش کے لئے جگہ ملنا خاصا مشکل ہوچکا ہے۔اس لیے اٹلی نے کافی پہلے ہی اپنے ملک کے اداروں کے لیے دو ہزار مربع میٹر کے نمائشی علاقے کی بکنگ کروا دی ہے اور نیوزی لینڈ نے بھی ایک ہزار مربع میٹر جگہ کو بک کر لیا ہے۔


Not Found!(404)