برطانیہ، چینی کرنسی آر ایم بی کا اہم ترین کاروباری مرکز بن گیا ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-02-20 16:07:47

فنانشل ٹائمز کی ویب سائٹ کی اطلاع کے مطابق پچھلے سال کے اختتام تک لندن شہر میں آر ایم بی کی کاروباری مالیت یورو کی نسبت زیادہ رہی جبکہ انگلینڈ بینک کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں آر ایم بی کا یومیہ کاروباری حجم تہتر ارب امریکی ڈالر تک گیا۔ان اعداد و شمار کے ذریعے عالمی سطح پر چینی کرنسی کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کے طور پر برطانیہ کی نئی حیثیت پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ دو ہزار بارہ میں لندن نے بیرون چین ، دیگر ممالک میں آر ایم بی کے کاروباری مرکز کے قیام کی منصوبہ بندی کی تھی اور پچھلے سال دسمبر میں چین سے باہر دوسرے ممالک میں چھتیس فیصد سے زائد تجارت برطانیہ میں ہوئی جس کے نتیجے میں برطانیہ کو بھرپور منافع بھی حاصل ہوا۔گزشتہ سال آر ایم بی کی عالمگیریت کا رجحان بڑھتا رہا ۔ چین کے مرکزی بینک کے ڈیٹا کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں بین الاقوامی تجارت میں آر ایم بی کا حجم 5.11 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا جبکہ آر ایم بی کی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت 2.66 ٹریلین یوآن بنی ۔

مالیاتی منڈی کو کھولنا اور آر ایم بی کی عالمگیریت کی رفتار کو تیز بنانا چین کی اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نئے دور میں اختیار کیے جانے والے اہم اقدام ہیں ۔


Not Found!(404)