ماحول دوست زندگی اور خوبصورت گھر کی تعمیر کے لئے انسان کو کیا کرنا چا ہیے ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-04-29 10:34:43

" ماحول دوست زندگی ، خوبصورت گھر " کے موضوع پر بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو اتوار کے روز افتتاح پزیر ہوئی ۔ ایک سو دس ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے ایکسپو میں بارہ ہزار سے زائد اقسام کے نئے اور بہتریں پودے لوگوں کو دکھانے کیلئےرکھے گئے ہیں ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام ممالک سے خوبصورت کرہ ارض کی مشترکہ تعمیر اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کی اپیل کی ۔

اگرچہ صنعت کاری نے انسان کو بھاری دولت لائی ہے تاہم اس حقیقت سے انکارنہیں جاسکتا کہ ترقی کے دوران ماحول کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ چین معاشی ترقی کے طریقہ کار پر غور کرتے ہوئے حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر کا آغاز کرنے لگا ۔ دو ہزار بارہ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس میں پہلی مرتبہ حیاتیات کی تعمیر کو قومی معاشی و سماجی ترقیاتی حکمت عملی میں شامل کر لیا گیا ۔ صدر شی جن پھنگ کا نظریہ کہ صاف پانی و سبز پہاڑ قیمتی دولت ہیں ، عوام میں مقبول عام ہو گیا ہے ۔ دو ہزار اٹھارہ میں حیاتیات کی تعمیر کو چین کی آئینی ترامیم میں شامل کر لیا گیا ۔

امریکی خلا بازی کے بیورو کی جانب سے پیش کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق بیس سال قبل کے مقابلے میں کرہ ارض سبز ترہوتا جارہا ہے اور اس کی ایک اہم وجہ چین میں ہونے والی شجر کاری کی مہم ہے ۔ چین ترقی اور ماحول کے تحفظ کے درمیان توزن کی تلاش کر رہا ہے ۔ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ کئی برسوں سے صاف شفاف توانائی کے استعمال کے لئے چین سرمایہ کاری کے لحاظ سےدنیا میں پیش پیش رہا جبکہ نئی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کے لحاظ سے بھی چین پوری دنیا میں سر فہرست رہا ہے ۔ اس سےظاہر ہوتا ہے کہ گرین ترقی سے خوشحالی کا حصول ممکن ہے ۔ جیسا کہ ابھی اختتام پزیر ہوئےدی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے دوسرے فورم میں طے شدہ اتفاق رائے میں کہا گیا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر صرف ترقی کا نہیں بلکہ ماحول دوست ترقی کا راستہ ہے ۔


Not Found!(404)