چار مئی تحریک کی سو سال مکمل ہونے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا نوجوانوں کے لیے اہم پیغام، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-04-30 15:00:25

چار مئی تحریک کی سو سال مکمل ہونے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا نوجوانوں کے لیے اہم پیغام، سی آر آئی کا تبصرہ

چار مئی تحریک کی سو سال مکمل ہونے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا نوجوانوں کے لیے اہم پیغام، سی آر آئی کا تبصرہ

چار مئی تحریک کی ایک سو ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر نے چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی خاطر مزید جدوجہد کرنے کے لیے چینی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

یاد رہے کہ چار مئی انیس سو انیس کو چین کے کچھ نوجوانوں نے اس زمانے کی چینی انتظامیہ کی کمزوری کے پیش نظر چینی قوم کو بچانے کی ایک تحریک کا آغاز کیا تھا جس میں مختلف علاقوں کے عوام نے مثبت حصہ لیا۔اس تحریک کے باعث مارکسزم پورے چین میں پھیل گیا تھا۔آج جب اس تحریک کو ایک صدی گزر چکی ہے،چینی قوم کی نشا ۃ ثانیہ کی تکمیل کے لیے چینی نوجوانوں پر نئی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔

چینی صدر شی جن پھنگ نوجوانوں سے متعلق امور کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے بارہا ذکر کیا ہے کہ "اگر نوجوان ترقی کریں گے ، تو ملک ترقی کرے گا۔اگر نوجوان طاقتور ہوں گے ، تو ملک طاقتور ہوگا۔"حالیہ دنوں اختتام پذیر ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں چینی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے تعاون کے چھبیس منصوبوں میں سے پانچ منصوبے نوجوانوں سے متعلق ہیں۔

ان تھک کوشش اور جدوجہد چینی نوجوانوں کی ایک اچھی روایت ہے۔ خواہ ڈلیوری مین ہوں یا سائنسی کارکن ،دیہاتوں کے اساتدہ ہوں یا غریب لوگوں کی مدد کرنے والے کارکن،تمام چینی نوجوان اپنے خون پسینے سے نئے معجزے تخلیق کر رہے ہیں۔


Not Found!(404)