نیوزی لینڈ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تجارت اور آمدورفت کا مرکز بن جائے گا؟ سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-05-08 11:00:18

نیوزی لینڈ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تجارت اور آمدورفت کا مرکز بن جائے گا؟ سی آر آئی کا تبصرہ

نیوزی لینڈ چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تجارت اور آمدورفت کا مرکز بن جائے گا؟ سی آر آئی کا تبصرہ

نیوزی لینڈ کا پھل کیوی چین میں کافی مقبول ہے ۔نیوزی لینڈ کی کمپنی زیسپری کا پھل کیوی دو ہزار نو میں چینی مارکیٹ میں متعارف ہوا ،اس وقت چین میں اس کی فروخت پوری دنیا کے پانچ فیصد سے کم تھی۔جب کہ پچھلے سال چین میں اس کمپنی کے کیوی کی فروخت دنیا کے بیس فیصد سے زیادہ بنی۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں نیوزی لینڈ کی برآمدات نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس کا ایک اہم سبب چین کے لیے برآمدات میں اضافہ ہے۔دراصل حالیہ برسوں میں چین آسٹریلیا سے زیادہ نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی،سب سے بڑی برآمدی منڈی اور سب سے بڑا درآمدی ملک بن چکا ہے۔

نیوزی لینڈ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے والا پہلا مغربی ملک ہے اور اس نے بہت جلد دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو میں شرکت کی ہے۔اس وقت نیوزی لینڈ اپنے ملک کے ذریعے چین سے لاطینی امریکہ تک ایک فضائی اور سمندری ٹرانسپورٹ لائن کی تعمیر پر غور کر رہا ہے ۔اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو نیوزی لینڈ ایشیا اور لاطینی امریکہ کے درمیان تجارت اور آمدورفت کا ایک اہم مرکز بن جائے گا۔

Not Found!(404)