تائیوان کے مسئلے کا استعمال کرتے ہوئے چین کو روکنے کی کوشش کارگر ثابت نہیں ہوگی، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-05-09 16:36:16

امریکہ کے ایوان نمائندگان نے سات تاریخ کو نام نہاد " دو ہزار انیس تائیوان کےضمانتی قانون" اور " تائیوان سے متعلق اور تائیوان کے تعلقات کے قانون پر عملدرآمد سے متعلق وعدوں کی دوبارہ تصدیق کے حوالے سے قرارداد " کی منظوری دی ہے۔یہ تائیوان کے مسئلے کا استعمال کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کرنے اور چین کی پرامن ترقی کو روکنے کے لیے امریکہ کی جانب سے ایک اور مرتبہ خطرناک سیاسی کوشش ہے۔ یہ اقدام امریکہ میں کچھ قوتوں کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

اگر امریکہ صرف اپنے تصورارت کے مطابق کام کرے گا تو چین اور امریکہ کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون کو سنگین نقصان پہنچے گا ۔ علاوہ ازیں یہ اقدام آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے امن و استحکام کو خراب کرنے کاباعث بنے گا۔جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے ۔

امریکہ کے سیاستدانوں کو سمجھنا پڑے گا کہ تائیوان کے مسئلے کا استعمال کرتے ہوئے چین کو روکنے کی کوئی بھی کوشش کار گر ثابت نہیں ہوگی۔کیونکہ اس میں تین غلطیاں ہیں۔پہلا، ایسا کرنے سے چین اور امریکہ دونوں بڑے ممالک کے تعلقات کی ترقی کی بنیاد کو مکمل طور پر خراب کیا جائے گا۔دوسرا، یہ کہ تائیوان کے مسئلے کے ذریعے چین پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی لیکن تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور چین کے قومی مرکزی مفادات سے تعلق رکھتا ہے۔اس میں کسی بھی غیر ملکی قوت کی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تیسرا، ایسا کرنے سے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں پر افراتفری میں اضافہ ہوگا اور اس سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ چین بڑے ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو فروغ دینے کے راستے پر گامزن ہے۔چین کو امید ہے کہ بڑے ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے تعلقات قائم رہیں گے۔مزید یہ کہ تصادم اور مقابلے کے بغیر باہمی احترام اور تعاون کے ذریعے باہمی مفادات کا حصول ہوگا۔


Not Found!(404)