سٹیو بینون جیسے لوگ امریکہ کے دشمن ہیں ؛ سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-05-16 20:00:09

امریکی صدر کے سابق مشیر برائے حکمت عملی سٹیو بینون کا حال ہی میں چین کے خلاف ایک مضمون شائع ہواہے جس میں کہا گیا ہے کہ " چین امریکہ کا سب سے بڑا دشمن بن گیا ہے " ۔انہوں نے امریکہ سے چین کے ساتھ موجودہ " معاشی جنگ " میں پیچھے نہ ہٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ چین پوری دنیا پر بالادستی قائم کرناچاہتا ہے ۔ اب آییئے اصل حقائق کی طرف ۔ پندرہ تاریخ کو منعقدہ ایشیائی تہذیب وتمدن کی مذاکراتی کانفرنس میں چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہاکہ چینی حکومت کی ہمسایوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی پالیسی ہمیشہ یکساں رہی ہے ۔ چینی صدر نے مختلف مواقع پر کہا ہے کہ چین خواہ کتنی بھِی ترقی کرلے بالادستی کی خواہش اور تلاش کبھی نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنے دائرے کو وسعت دے گا ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے انسان کے ہم نصیب معاشرے کا جو تصور دیا ہے اس کے مطابق چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ ترقی کرنی چاہتا ہے ۔

ان حقائق کے سامنے سٹیو بینون کا بیان پانی کے بلبلے کے سوا کچھ نہیں۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نےایک تشبیہہ دیتے ہو ئے کہا کہ تحفظ پسندی کی مثال اس شخص جیسی ہے جو اپنے آپ کو اندھیرے کمرے میں بند کر دیتاہے۔جو طوفان و بادو باراں سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو دھوپ اور ہوا سے بھی محروم کردیتاہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ سٹیو بینون جیسےنام نہاد امریکی دانشورامریکہ کو اندھیرے کمرے میں بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔


Not Found!(404)