ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کی حامل منڈی کو بند کرنا خواب و خیال کی بات ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-05-24 18:42:22

ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کی حامل منڈی کو بند کرنا خواب و خیال کی بات ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کی حامل منڈی کو بند کرنا خواب و خیال کی بات ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

حال ہی میں متعدد غیرملکی کاروباری اداروں نے اپنا اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود ہواوے کے ساتھ تعاون کو ختم نہیں کیا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہواوے پر عائید کی جانے والی پابندی سے امریکی کاروباری اداروں سمیت متعدد غیرملکی کاروباری اداروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم چند امریکی سیاسی شخصیات کے چینی مارکیٹ کو بند کرنے کا ارادہ خواب و خیال کی ہی بات ہے ۔

چین کی بڑی منڈی کو بند کرنے کے لیے امریکہ اضافی ٹیرف لگانے کے ساتھ ساتھ افواہ سازی بھی کر رہا ہے تاہم امریکہ کے ان سب اقدامات کے منفی اثرات چین کی بیرونی سرمایہ کاری اور تجارت پر مرتب نہیں ہوئے۔رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں چین میں حقیقی طور پر بیرونی سرمایہ کاری کے استعمال میں چھ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔بیرونی تجارت کی درآمد و برآمد کےکل حجم میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چار اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔خاص طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں نو اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔چین کے پاس متنوع بین الاقوامی مارکیٹ موجود ہے۔اسی وجہ سے اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے چین کی صلاحیت بھی مضبوط ہورہی ہے۔

علاوہ ازیں چین کی مقامی مانگ اقتصادی ترقی کے لیے فیصلہ کن قوت بن گئی ہے۔ مضبوط مقامی طلب اور سپلائی سائیڈ کے ڈھانچے کی اصلاحات آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ چین کی مضبوط مقامی مارکیٹ بھی وجود میں آرہی ہے۔چینی صنعتوں اور کاروباری اداروں کی مقابلے کی صلاحیت بھی بلند ہورہی ہے۔

ادھر امریکہ صرف بین لاقوامی مارکیٹ پر بھروسہ کرتا ہے۔چینی مارکیٹ کے برابر کی ایک اور مارکیٹ تلاش کرنا امریکہ کے لیے مشکل ہے۔

موجودہ دور میں چینی معیشت کسی بھی قسم کی مشکلات کو دور کرسکتی ہے۔چاہے امریکہ چین پر کسی طرح کی بھی پابندی لگائے ، چین اصلاحات و کھلے پن کو مثبت طور پر آگے بڑھائے گا۔


Not Found!(404)