امریکی آہنی جال لانگ مارچ کی روح سے پاش پاش ہوگا،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-05-27 16:44:57

چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ریڈ آرمی کا لانگ مارچ بیسویں صدی میں دنیا کے مستقبل پر اثر ات مرتب کرنے والے اہم واقعات میں سے ایک ہے۔ یہ تاریخ انسانی کا ایک ایسا واقعہ ہے جس کا ہر لمحہ قربانی اور حب الوطنی سے عبارت ہے۔اس وقت دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین لانگ مارچ کی روح کے عین مطابق اپنی نشاۃ ثانیہ کے حصول کے سفر پر گامزن ہے۔ یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ لانگ مارچ کی یہ روح مسلسل چینی عوام کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کر رہی ہے۔

امریکہ چین کی جدید سائنسی و تکنیکی ترقی کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہے ۔ چین کی متعلقہ دستاویزات کے مطابق اس ماہ کی سترہ تاریخ تک امریکہ نے اپنی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے برآمدات کی بلیک لسٹ میں چین کی دو سو ساٹھ کمپنیوں کو شامل کیا ہے۔ یہ تعداد امریکہ کی فہرست میں شامل تمام کمپنیوں کا اکیس اعشاریہ نو فیصد بنتی ہے جو روس کے بعد دوسری پوزیشن پر ہے ۔ لیکن امریکہ نے چین کی سائنسی و تیکنیکی تخلیق کی صلاحیت کو نظر انداز کیا ہے ۔ چین نے لانگ مارچ کی روح سے اپنا حوصلہ بڑھاتے ہوئے خلابازی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ لانگ مارچ ایک عظیم سفر تھا اور موجودہ صورت حال کے تناظر میں چین امریکہ کی جانب سے بنائے گئے اس آہنی جال کو اپنی ترقی کی راہ میں ایک رکاوٹ سمجھتا ہے ۔ چینی لوگ اس سے نہیں ڈریں گے اور لانگ مارچ کی روح کے ساتھ ، تمام تر بیرونی دباو کو دور کرنے کی جدوجہد کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کا کہنا ہے کہ ہوا وے کمپنی سمیت چینی سائنسی و تیکنیکی کمپنیوں کی دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کی حمایت کی جائے گی نیز امریکی کمپنیوں سمیت چین میں بیرونی اداروں کے قانونی حقوق کا بھی مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔

Not Found!(404)