چین کی وزارت تعلیم کی طرف سےامریکہ میں زیر تعلیم اور تعلیم کے خواہش مند طلبا کےلیے انتباہ ،تعلیمی تبادلے و تعاون میں باہمی احترام کی ضرورت ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-06-03 19:18:51

چین کی وزارت تعلیم نے تین تاریخ کو 2019 کے لیے بیرونی ممالک تعلیم حاصل کرنے والے اور تعلیم کے خواہشمند چینی طلبا کوانتباہ جاری کیا۔جس میں حال ہی میں امریکہ کی طرف سے غیر ملکی طلبا کے ویزا پر پابندیوں کے حوالے سے توجہ دینے کا کہا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کی ترجمان محترمہ شو مئی نے اسی دن کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے چینی طالب علموں کے ویز وں کے حوالے سے کچھ پابند یاں لگائی ہیں مثلاً ویزا کا جائزہ لینے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے، ویزے کی مدت کم کردی ہے، اور ویزے نہ دینے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے. جس سےامریکہ میں تعلیم کے خواہش مند یا زیر تعلیم چینی طلبا متاثر ہو ئے ہیں۔اس لئے چین کی وزارت تعلیم نے طالب علموں کو اس طرف توجہ دینے اور متعلقہ تیاری کرنے پر زور دیا ہے۔

اس انتباہ کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے بعد امریکہ نے نام نہاد" جاسوسی" کی آڑ میں امریکہ جانے والے متعدد چینی شہریوں پر ویزے کی پابندی لگائی۔امریکہ کی سالانہ دفاعی اتھارٹی بل میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ چینی طالب علموں اور محققین کے لیے ویزے کی منظوری کی شرائط سخت کی جائیں۔

مذکورہ شرائط کے باعث دو ہزار اٹھارہ میں چینی حکومت کی جانب سے تین سو اکتیس افراد ویز ہ نہ ملنے کی وجہ سے امریکہ نہیں جا سکے۔ اسی طرح رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مزید ایک سو بیاسی افراد ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے امریکہ نہیں جا سکے ۔

یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ چین امریکہ تجارتی کشمکش کے پس منظر میں امریکہ نے معمول کے تعلیمی تبادلے و تعاون کو سیاسی رنگ دیا ہے اور امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طالب علموں کے جائز حقوق کو نقصان پہنچا ہے۔

اس وقت چین امریکہ میں بین الاقوامی طالب علموں کا سب سے بڑا منبع ملک ہے اور چینی طالب علم تعداد کے لحاظ سے امریکہ میں زیر تعلیم غیرملکی طلبا کا ایک تہائی بنتے ہیں۔دو ہزار سترہ میں چینی طالب علموں کا امریکی معیشت میں حصہ تقریباً تیرہ ارب نوے کروڑ امریکی ڈالر کا بنا ہے۔تعلیمی تبادلہ و تعاون خدمات کے مد میں چین امریکہ تجارت کا اہم حصہ بن چکا ہے۔

چین کے ایک مشہور ادارے کی جانب سے جاری ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار انیس میں بیس فیصد سے زائد چینی طالب علم برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں جب کہ صرف سترہ فیصد طالب علم امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔چین امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلیمی تبادلے و تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے تاہم تعاون میں باہمی احترام کی ضرورت ہے۔


Not Found!(404)