چینی سیاحوں کو مائل کرنے کے لیےمحفوظ اور دوستانہ ماحول ضروری ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-06-04 19:09:32

چین کی وزارت خارجہ نے چار جون کو امریکہ جانے کے لیے سیکورٹی انتباہ جاری کیا ۔حالیہ کچھ عرصے کے دوران امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امریکہ کا دورہ کرنے والے چینی شہریوں کو بار بار ہراساں کرنے کے تناظر میں چین نےامریکہ جانے والے اپنے شہریوں اور امریکہ میں موجود اپنے اداروں کو سیکورٹی پر مزید توجہ دینے کا کہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے بھی امریکہ میں سیروسیاحت کے حوالے سے انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے امریکہ میں فائرنگ،ڈکیتی اورچوری کے واقعات توتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں اس لیے چینی سیاحوں کو امریکہ میں سیروسیاحت کے حوالے سے خطرات کا بغور جائزہ لے کراحتیاط برتنی چاہیے۔

مذکورہ دو نوں انتباہ رواں سال کے اختتام تک کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔جن سے ظاہر ہوتا ہےکہ امریکہ میں سیکورٹی کا ماحول بگڑتا جا رہا ہے اور سیروسیاحت کے حوالے سے خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔مزید یہ کہ قانو ن کے نفاذ میں جانبداری کی صورتحال بھی سنگین ہو رہی ہے۔

چین کے کھلے پن اور کھپت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک کام کرنے یا سیروسیاحت کرنے والے چینی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔اس وقت چین دنیا میں غیرملکی سیروسیاحت کرنے ممالک میں سرفہرست ہے۔تاہم پچھلے سال امریکہ سیر کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ اعشاریہ سات فیصد کمی آئی ہے جس کا سبب امریکہ کی بگڑتی ہوئی سیکورٹی کی صورتحال ہے۔

رواں سال امریکہ میں شوٹنگ ،چوری اورڈکیتی کے واقعات پیش آئے ہیں جس سےثابت ہوتاہے کہ امریکہ دنیا میں بلند شرح جرائم رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔مزید یہ کہ امریکہ کے کچھ سیاستدان ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہر چینی شہری کو "جاسوس"سمجھ رہے ہیں۔

چینی سیاحوں کو مائل کرنے کے لیے امریکہ کے سیاحتی شعبے نے کافی اقدامات اختیار کیے ہیں تاہم امریکی سیاستدانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ سیرکرنے کے خوا ہشمند چینی سیاحوں میں کمی آ رہی ہے۔ایک ہسپانوی سیاحتی ادارے کی تحقیق سے ظاہر ہ ہوتاہے کہ چینی سیاحوں کی کمی کی وجہ سے دو ہزار اٹھارہ میں امریکہ کے سیاحتی شعبے کو پچاس کروڑ ڈالرز کا نقصان ہواہے۔


Not Found!(404)