مائیکل پلز بیری جیسی امریکی شخصیات کا چین کے حوالےسے خبط مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-07-29 11:17:49

مائیکل پلز بیری جیسی امریکی شخصیات کا چین کے حوالےسے خبط مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی شخصیت مائیکل پلز بیری نے حال ہی میں کہا کہ امریکہ چین کی نوآبادی بن سکتا ہے۔ جس سے ظاہر ہ ہوتا ہے کہ ان کے اعصاب پر چین سوار ہوچکاہے اور اس حوالے سےان کا خبط شدید ہوتا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ دو ہزار پندرہ میں انہوں نے اپنی ایک کتاب میں لکھا تھا کہ دو ہزار انچاس تک چین امریکہ کی جگہ دنیا کا سپر پاور بن جائے گا۔تاہم اس مرتبہ انہوں نے جو نیا بیان دیا ہے ، اس سے ظاہر ہ ہوتاہے کہ انہوں نے اپنے مضحکہ خیز نظریہ کو مزید بڑھا وا دیا ہے۔ان کی یہ بات عوام الناس کے سو جھ بو جھ سے بالا بالا ہے ۔ ایسے نظریات کا مقصد نہ صرف چین کو بدنام کرنا ہے بلکہ امریکی انتظامیہ اور عوام کو خبر دار کرنا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مزاحمت کے لیے تیار ہو جائیں۔

لیکن جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اور ہزار بار دہرانے سے بھی حقیقت نہیں بنتا ۔چین مشکل دور سے گزر چکا ہے اور اب وہ معقول اہداف کی جستجو کررہا ہےجن میں قومی آزادی ،یکجہتی اور سالمیت ،عوامی کی خوشحالی اور اقتصادی و سماجی ترقی شامل ہیں۔چین کی ترقی کا مقصد عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنا ہے۔چین کو کسی دوسرے ملک کی جگہ لینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

چین کی تاریخ میں دوسرے ممالک کو نوآبادی بنانے کی کوئی روایت موجود نہیں ہے۔امریکہ کے برعکس ، چین سفارتی تعلقات میں ہمیشہ سے مساوات کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعمیر میں چین نے تعاون اور مشترکہ مفادات پر زور دیا ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد ستر برسوں میں چین نے کبھی بھی اپنی طرف سے کوئی جنگ نہیں چھیڑی ہے اور نہ ہی کسی تصادم میں حصہ لیا ۔

گذشتہ ایک سال میں امریکہ نے چین کی ترقی میں کافی رکاوٹیں ڈالیں جو ناکام ثابت ہوئیں کیونکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین نسل در نسل انتھک کوششوں کا جذبہ رکھتا ہے ۔ لہذا مائیکل پلز بیری کا غلط نظریہ اس کے خبط کے سوا کچھ نہیں ہے ۔


Not Found!(404)