امریکہ کے بعض سیاستدانوں کا ہانگ کانگ سے متعلق غلط بیانات دینا ان کی ذاتی تسکین کیلئے ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-08-22 10:37:03

امریکہ کے بعض سیاستدانوں کا ہانگ کانگ سے متعلق غلط بیانات دینا ان کی ذاتی تسکین  کیلئے ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

حال ہی میں امریکہ کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور سینیٹر مارکو روبیو نے اپنے بیانات میں کہا کہ امریکی کانگریس میں " ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق بل " کی منظوری کے لیے کوشش کی جائے گی ۔ یہ ہانگ کانگ کے پرتشدد عناصر کی کھلی حمایت ہے اور اس کا اصل مقصد مسئلہ ہانگ کانگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہانگ کانگ کے حالات خراب کرکے چین کی مخالفت کرنا ہے ۔

امریکی سینیئر افسران اور سی آئی اے سمیت دیگر سرکاری ادارے ہانگ کانگ کے علحیدگی پسندوں کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ انہیں تجاویز اور مالی امداد بھی دے رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے ہانگ کانگ کے مسئلے کو امریکہ چین اقتصادی و تجارتی امور سےبھی مربو ط کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جون سے انتہائی پرتشدد عناصر ہانگ کانگ میں پولیس اہل کاروں اور سرکاری عمارتوں پر حملے کررہے ہیں۔ صحافیوں اور سیاحوں کی مار پیٹ کر رہے ہیں۔ ان سب کاروائیوں سے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور پبلک سلامتی کو نقصان پہنچا ہے ۔اس حوالے سے جرمن اخبار ہندلسبلاٹ میں شائع ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ " اگر امریکہ میں ایسا فساد ہوتا تو اسے جلدی دبا دیا جاتا۔ لیکن امریکہ کی اعلی سیاسی شخصیات نے کا لےکو سفید بناتے ہوئے " قانوں ، جمہوریت اور آزادی کے عدم احترام " کے نام پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اور ہانگ کانگ کی پولیس پر الزام عائد کیاہے ۔ اسے کہتے ہیں دہرا معیار ۔

صبروتحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ بعض شخصیات ذاتی تسکین کیلئَےموجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہانگ کانگ کے حالات خراب کرکےچین کی ترقی کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ چینی حکومت اور عوام قوم کے اقتدار اعلی و سالمیت نیز ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کے تحفظ کے لیے پختہ عزم رکھتے ہیں ۔


Not Found!(404)