غیردانشمندانہ دباؤ کا بھرپور جواب، دانش مندانہ جوابی اقدامات: سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-08-24 18:33:12

چوبیس اگست کو سی آر آئی نے "غیردانشمندانہ دباؤ کا بھرپور جواب ، دانش مندانہ جوابی اقدامات "کے عنوان سے ایک تبصرہ شائع کیا ۔

تبصرے میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے تین کھرب امریکی ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر دس فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد چین نے تیئیس تاریخ کو اعلان کیا کہ امریکہ کی تقریباً پچہتر ارب ڈالرمالیت کی درآمدی مصنوعات پر دس فیصد یا پانچ فیصد کے اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ رواں سال بالترتیب یکم ستمبر اور پندرہ دسمبر سے نافذالعمل ہوں گے۔امریکہ میں تیار شدہ موٹر گاڑیوں اور پرزہ جات پر پچیس فیصد اور پانچ فیصد کے اضافی محصولات کو بحال کیا جائے گا جو پندرہ دسمبر سے نافذالعمل ہوگا۔یہ جوابی اقدامات چین نے امریکہ کی یک طرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف مجبوراً کیے ہیں کیونکہ یہ اب ناگزیر تھے ۔

یہ اطلاع جاری ہونے کے بعد امریکہ کے تین اسٹاک انڈیکس کافی حد تک نیچے گر گئے۔ جلدبازی اور بوکھلاہٹ میں امریکہ کی بعض شخصیات نے اضافی ٹیرف کو سب سے زیادہ تیس فیصد تک بڑھانے کا دعوی کر دیا۔اس غیردانشمندانہ بیان سے ظاہر ہے کہ وہ چین کے جوابی اقدامات کے لیے بالکل تیار نہیں تھے اور چین پر انتہائی دباؤ ڈالنے کی کوشش جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کی بعض شخصیات نے خود اپنے ذاتی مفادات کے لیے محصولات کا استعمال کر کے تجارتی بالادستی اختیار کی ہے تاہم وہ تجارتی ساتھیوں کو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے بھی جواب دینے کی ہرگز اجازت نہیں دینا چاہتے۔یہ ایک انوکھی منطق ہے کہ صرف میں تم پر دباؤ ڈال سکتا ہوں ، مگر تم جوابی اقدامات نہیں اختیار کر سکتے۔

چین کے جوابی اقدامات دانش مندانہ ہیں اور صبروتحمل سے کیے جاتے ہیں۔یہ معقول اور جائز بھی ہیں۔اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چین پر کسی بھی قِسم کا انتہا ئی دباؤ ناکام ہو گا اور جن جوابی اقدامات کا چین نے ذکر کیا ہے ،ان پر عمل درآمد ضرور کیا جائے گا۔


Not Found!(404)