دانش مندی اور تحمل کے ساتھ اہداف کو سامنے رکھ کر جوابی اقدامات کو نافذ کرنا: سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-08-24 13:44:54

چوبیس اگست کو سی آر آئی نے "دانش مندی اور تحمل کے ساتھ اہداف کو سامنے رکھ کرجوابی اقدامات کو نافذ کرنا "کے عنوان سے ایک تبصرہ شائع کیا ۔

تبصرے میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے تین کھرب امریکی ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر دس فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد چین نے تیئیس تاریخ کو اعلان کیا کہ امریکہ کی تقریباً پچہتر ارب ڈالرمالیت کی درآمدی مصنوعات پر دس فیصد یا پانچ فیصد کے اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ رواں سال بالترتیب یکم ستمبر اور پندرہ دسمبر سے نافذالعمل ہوں گے۔امریکہ میں تیار شدہ موٹر گاڑیوں اور پرزہ جات پر پچیس فیصد اور پانچ فیصد کے اضافی محصولات کو بحال کیا جائے گا جو پندرہ دسمبر سے نافذالعمل ہوگا۔یہ جوابی اقدامات چین نے امریکہ کی یک طرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف مجبوراً کیے ہیں کیونکہ یہ اب ناگزیر تھے ۔

چین کے جوابی اقدامات دانش مندانہ ہیں اور صبروتحمل سے کیے جاتے ہیں۔یہ معقول اور جائز بھی ہیں۔اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چین پر کسی بھی قِسم کا انتہا ئی دباؤ ناکام ہو گا اور جن جوابی اقدامات کا چین نے ذکر کیا ہے ،ان پر عمل درآمد ضرور کیا جائے گا۔


Not Found!(404)