چین جیسی عالمی فیکٹری کو چھوڑناامریکی کمپنیوں کےلیے مشکل ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-08-28 18:21:09

امریکہ کی کچھ شخصیات نے امریکی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ سے انخلا کا حکم دیا جس کی شدید مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔سی آر آئی نے اٹھائیس تاریخ کو ایک تبصرہ شایع کیا جس کا عنوان ہے "چین جیسی عالمی فیکٹری کو چھوڑنا امریکی کمپنیوں کےلیے مشکل ہے "۔

تبصرہ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ کے نیشنل ریٹیل فیڈریشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین سے الگ ہونا نامممکن ہے۔باوجود اس کے کہ عالمی سطح پر غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں شرح اضافہ سست روی کا شکار ہےرواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی ایک ارب چالیس کروڑ نفوس پر مشتمل بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔چین اپنے منفرد وسائل اور اپنی محنت کی بدولت عالمی فیکٹری بن چکا ہے اس کے علاوہ چین کا کھلے پن کو فروغ دینا بھی ایک بہت اہم عنصر ہے۔ چین اپنے آپ کو عالمی فیکٹری کے طور پر بہتر بنارہاہے۔ چین اپنے اندر سرمایہ لگانے والی تمام غیرملکی کمپنیوں کو تجارتی مواقع فراہم کرتا رہے گا۔


Not Found!(404)