چین غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ملک ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-09-10 19:26:40

آٹھ ستمبر کو چین کے شہر شیا مین میں منعقدہ تجارتی میلے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کے انتیس ارب پچاس کروڑ ڈالرز مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔اس میلے کے دوران اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی تنظیم نے دو ہزار انیس کے لیے عالمی سرمایہ کاری کی رپورٹ شائع کی جس سے ظاہر ہ ہوتاہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں دنیا میں ایف ڈی آئی یعنی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری پچھلے سال سے تیرہ فیصد کم ہوئی ہےتاہم اسی عرصے کے دوران چین میں آنے والی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت میں چار فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس رپورٹ میں اندازہ لگایا ہے کہ رواں سال چین میں آنے والی غیرملکی سرمایہ کاری مزید بہتر معیار کی حامل ہوگی۔سی آر آئی نے اس حوالے سے ایک تبصرہ شائع کیا ہے کہ مذکورہ اعدادوشمار اور رپورٹ اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ چین عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ملک ہے۔

تبصرے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین دنیا کی ایک بڑی مارکیٹ ، مکمل صنعتی چین کا حامل، انسانی وسائل سے مالامال،مضبوط بنیادی تنصیبات اور لاجسٹک کے طاقتور نیٹ ورک کا حامل ملک ہے۔اس کے علاوہ غیریقینی بیرونی ماحول کے باوجود چین کے کھلے پن کا عزم بہت مضبوط اور توانانظر آتا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے بہتر تجارتی ماحول کی تشکیل کے لیے چین کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔


Not Found!(404)