چینی معیشت کی اعلی ومعیاری ترقی کے موثر عناصر میں اضافہ ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-09-16 19:15:47

سولہ ستمبر کو جاری اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ چین کی معیشت معقول اورمستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں ہونے والی مڈ آٹم ڈے کے تعطیلات کے دوران اندرونِ ملک سیاحتی آمدنی میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی اندرونی ضروریات بہت زیادہ ہیں اور چینی معیشت اعلی معیار کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔

سی آر آئی نے سولہ ستمبر کو اس حوالے سے ایک تبصرہ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی ڈھانچے کی بہتری اور روزگار میں اضافہ گزشتہ آٹھ ماہ میں اقتصادی ترقی کا ایک نمایاں اورموثر عنصر ہے۔اس کے علاوہ مستعمل غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے یہ بھی ظاہر ہے کہ چین کی ترقی میں شمولیت اور چین کے ترقی کےمواقع سے استفادہ کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی معیشت کو درپیش غیریقینی صورتِ حال کے پیش نظر چین میکرو پالیسی کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھے گا اور عالمی معیشت میں مستحکم عناصر فراہم کرتا رہے گا۔


Not Found!(404)