تخلیق ،چینی معیشت کی ترقی کی نئی قوت، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-09-17 19:06:10

عالمی بینک اور چین کی ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیقاتی مرکز اور چین کی وزارت خزانہ نے سترہ ستمبر کو " تخلیق ،چینی معیشت کی ترقی کی نئی قوت " کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ۔ رپورٹ کے مطابق چین کی معیشت تبدیل ہوتے ہوئے نئی معیشت کے طور پر تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس میں تخلیق کی صلاحیت بڑھ رہی ہے ۔

اس وقت چینی معیشت تیز رفتار ترقی سے آگے بڑھ کر اعلی و معیاری ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہے ۔ چین کے اعدادوشمار کے قومی بیورو کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹ ورک معیشت کی نمائندگی میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی تیز تر ہو رہی ہے اور یہ چینی معیشت کی مضبوطی کی نئی اہم قوت بن گئی ہے ۔ حالیہ برسوں میں چین ای کامرس ، مصنوعی ذہانت ، مالیاتی سائنس و ٹِیکنالوجی ، ہائی سپید ٹرین اور قابل تجدید توانائی سمیت جدید و ہائی ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف شعبہ جات میں دنیا میں پیش پیش رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین میں با صلاحیت اور ہنر مند افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور یہ معیشت کی اعلی ومعیاری ترقی کی بنیاد ہے ۔علاوہ ازیں چینی حکومت نے صنعتی و کاروباری اداروں میں تخلیق کے لیے موئثر پالیسیاں اپنائِی ہیں ۔

اس وقت بنی نوع انسان ٹیکنالوجی کےانقلاب اور صنعتی اصلاحات کے نئے دور سے گزررہی ہے ۔ یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی سے معیشت کی عالمگریت کو درپیش چیلنجز کے باوجود چین عالمی معیشت میں شامل ہونے کا پختہ عزم رکھتا ہے اور تخلیق و ترقی کی حکمت عملی پرعمل درآ مد کرتے ہوئے چینی معیشت کی اعلی ومعیاری ترقی کے لیے نئی قوت پیش کرے گا ۔


Not Found!(404)