ہانگ کانگ کے علیحدگی پسندوں کے حمایتی ،امریکی حکام کی سازش یقیناً ناکام ہو گی، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-09-19 19:19:35

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اٹھارہ ستمبر کو واشنگٹن میں ہوانگ جی فونگ اور حہ یون شی سمیت ہانگ کانگ کے دیگر شر پسند عناصر سے ملاقات کی اور " انسانی حقوق " " جمہوریت " اور " آزادی " کی آڑ میں ہانگ کانگ میں ہونے والی غیر قانونی اور پرتشدد کارروائیوں کی حمایت کی۔ان کا یہ طرزِ عمل نا صرف بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف بھی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے متعدد حکام ہانگ کانگ کی صورتِ حال کو خراب کرتے ہوئے چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ہانگ کانگ کے شر پسند عناصر اور چین مخالف مغربی قوتیں ایک ساتھ مل کر ہانگ کانگ کو خراب کرنے کی خواہ جتنی مرضی کوششیں کرلیں وہ ہر گز کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ہانگ کانگ کی وطن میں واپسی کے بعد سےگزشتہ بائیس برسوں میں " ایک ملک دو نظام " " ہانگ کانگ پر ہانگ کانگ کے باشندوں کی حکمرانی" اور اعلی خود اختیاری کی پالیسی پر موئثر عمل درآمد کیا گیا ۔ علاوہ ازیں ہانگ کانگ کے بنیادی قانون اور دوسرے متعلقہ قوانین و ضوابط نے ہانگ کانگ کے باشندوں کے انسانی حقوق اور آزادی کو مکمل طور پر یقینی بنایا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے جسے ہر غیر جانبدار شخص نے تسلیم کیا ہے۔


Not Found!(404)