پرامن ترقی اور مشترکہ مفادات پر گامزن رہنے سے ہی زیادہ سے زیادہ دوست حاصل ہو سکیں گے ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-09-30 17:10:48

عوامی جمہوریہ چین نے ایک سو ستر سے زائد ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے اور تقریباً تمام اہم بین الاحکومتی تنظیموں میں شرکت کی اور ایک سو نو شراکت دار تعلقات قائم کئے۔

اس حوالے سے سی آر آئی نے ایک تبصرہ شائع کرتے ہوئے کہا کہ چینی الفاظ میں ایک کہاوت ہے کہ جو انصاف کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ،ان کے زیادہ حامی ہوتے ہیں اور جو نا انصافی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،ان کے کم حامی ہوتے ہیں۔

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر برسوں میں یہ سفارتی کارنامہ پرامن ترقی ،تعاون اور مشترکہ مفادات پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کیا جسے ایک سو ساٹھ سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں نے مثبت طور پر سراہا ،اس کی وجہ بھی مساوات اور باہمی مفادات کے اصول پر گامزن رہنا ہے۔اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کمزوری پر بالادستی مسلط نہ کرنے سے ہی زیادہ سے زیادہ سچے دوست حاصل کئے جا سکتے ہیں۔


Not Found!(404)