قومی اتحاد "چینی معجزے "کی روح ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-02 15:26:56

یکم اکتوبر کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کے لیے بیجنگ کے تھین آن من اسکوائر پر شاندار پریڈ ز منعقد ہوئیں ۔ اس حوالے سے سی آر آئی نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ آج کا چین تاریخ کے کسی بھی وقت کے مقابلے میں، چینی قوم کے نشاتہ ثانیہ کے ہدف کے سب سے قریب پہنچ چکا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ چینی عوام کو یہ بات بھی واضح طور پر یاد رکھنی چاہیئے کہ چین آج بھی بدستور سوشلزم کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے ۔ چین کو تجارتی تحفظ پسندی ، یکطرفہ پسندی ، عالمی اقتصادی کساد بازاری سمیت مختلف بیرونی غیر یقینی عناصر کا سامنا ہے ۔ جیسا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ قومی اتحاد کے ذریعے ہی چینی عوام ان مشکلات اور چیلنجز پر قابو پا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ستر سالوں کے دوران چینی قوم نے جس طرح متحد ہو کر جدوجہد کی ہے، وہ اسی یقین اور محنت سے کام کرتے رہیں تو مستقبل میں مزید معجزے رونما کریں گے

Not Found!(404)