کھپت میں بہتری اور اضافہ چینی معیشت کو مضبوط قوت متحرکہ فراہم کرتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-08 18:40:11

چین کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران چین میں کھپت سے متعلق اعدادوشمار میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔یکم سے سات اکتوبر تک خوردہ فروشی اور کھانے پینے کے کاروبار میں فروخت کی مالیت پچھلے سال کی اسی مدت سے آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ ہوئی ۔ملک میں سیروسیاحت کی آمدنی چھ کھرب انچاس ارب اکہتر کروڑ آر ایم بی بنی جو آٹھ اعشاریہ چار سات فیصد سے بڑھی ہے ۔اسی دوران فلموں کی باکس آفس آمدن پانچ ارب آر ایم بی سے تجاوز کر گئی ۔ان اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ غیریقینی عناصر میں اضافے کے باوجود اِصراف چین کی اقتصادی ترقی کی سب سے اہم قوت متحرکہ بن چکا ہے۔

سی آر آئی نے آٹھ اکتوبر کو اس حوالے سے ایک تبصرہ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چین میں کھپت کا معیار بہتر ہوتا جا رہا ہے۔سیروسیاحت اور ثقافت سے متعلق اخراجات کی نئی صورت کو زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔کھپت کی منڈی میں بہتری کا تعلق چینی عوام کے اخراجات کی استعداد ،طلب میں اضافے اور مصنوعات اور خدمات کی بہتری سے منسلک ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چینی حکومت نے بھی کھپت کی منڈی کو مستحکم بنانے کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے ہیں۔

تجزیہ نگاروں نے نشاندہی کی ہے کہ اِصراف چینی معیشت کو فروغ دینے والی سب سے اہم قوت بن چکی ہے۔


Not Found!(404)