خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنایا جانا چاہیے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-11 20:01:13

حال ہی میں عالمی تجارتی تنظیم نے جینیوا میں عالمی تجارتی رپورٹ ۲۰۱۹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خدمات کی تجارت عالمی تجارت کا سب سےمتحرک حصہ بن چکی ہے اور آنے والے چند عشروں میں اس کے کردار میں مزید اضافہ ہو جا ئے گا۔سی آر آئی نے اس حوالے سے ایک تبصرہ شائع کیا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ خدمات کی تجارت کی اہمیت میں اضافے کی وجہ سے اس شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ سب سےضروری معاملہ خدمات کی تجارت میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اشیا کی تجارت کے مقابلے میں خدمات کی تجارت میں رکاوٹیں بدستور زیادہ ہیں۔ چین نے حالیہ عرصے میں اس حوالے سے کافی اقدامات اختیار کیے ہیں اور مالیاتی شعبے میں کھلے پن کی وسعت اس کی ایک مثال ہے۔خدمات کی تجارت کے عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے پلیٹ فارم کی تشکیل کو بھی اہمیت دی جانی چاہیئے۔ مثلاً چین "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے وابستہ ممالک کے ساتھ خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

تبصرے میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مختلف ممالک کو خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی کی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے باہمی مفادات اور اشتراک پر مبنی خوبصورت مستقبل تشکیل دینا چاہیئے۔


Not Found!(404)