ترقی و خوشحالی کی سمت چین نیپال تعلقات کے نئے دور کا آغاز،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-14 10:24:41

چینی صدر شی جن پھنگ نے تیرہ تاریخ کو نیپال کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کیا ۔سی آر آئی نے اس حوالے سے چودہ اکتوبر کو ایک تبصرہ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر کے اس دورے سے چین نیپال دوستانہ تعاون کے نئےدور کا آغاز ہوا ہے۔

تبصرے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین اور نیپال کے مابین دوطرفہ تعلقات ایک نئ بلندی پر پہنچ چکے ہیں۔چینی صدر کےتاریخی دورے کے دوران چین اور نیپال کے صدور نے ترقی و خوشحالی کی خاطر نسل در نسل دوستی پر مبنی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت داری تعلقات کے قیام کا اعلان کیا۔

دوسری بات یہ ہے کہ چین اور نیپال کے مابین تعاون و ترقی کو نئے مواقع میسر آئے ہیں۔جنوبی ایشیا میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کے تعاون کے اہم شراکت دار کی حیثیت سے نیپال نے اپنی ترقیاتی حکمت عملی کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ"انیشیٹیو سے منسلک کیا جو نیپال کے مستقبل کے لیے مفید ثابت ہوگا۔نیپالی وزیر اعظم خادما پرساد شرما اولی نے کہا ہے کہ چین کی ترقی و خوشحالی نیپال کے لیے اہم مواقع فراہم کرے گی۔مستقبل میں نیپال کی بنیادی تنصیبات سمیت دیگر شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری نیپال میں اقتصادی ترقی اور عوامی زندگی کی بہتری کے لیے مدد کار ہوگی۔

چین اور نیپال کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے۔دونوں ممالک کلیدی مفادات سے منسلک اہم معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح آزادی ، اقتدار اعلی اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ میں نیپال کی حمایت جاری رکھے گا۔جب کہ نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے کہا کہ نیپال اپنی سرزمین پر چین کے خلاف کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتا ۔یہ معیشت ،ثقافت اور عوامی زندگی سے متعلق شعبوں میں حکمت عملی کے ملاپ ،ترقیاتی تجربات کے اشتراک اور حقیقت پسندانہ تعاون کے فروغ کے لیے مضبوط سیاسی بنیاد ہے۔


Not Found!(404)