چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا کامیاب دورہ بھارت اور نیپال : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-14 15:49:12

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے گیارہ سے تیرہ اکتوبر تک بھارت اور نیپال کا دورہ کیا ۔ شی جن پھنگ نے دعوت پر بھارت کے شہر چنائے میں چین بھارت رہنماوں کی دوسری غیر رسمی ملاقات میں شرکت کی اور نیپال کا سرکاری دورہ کیا ۔

تبصرےمیں کہا گیا ہے کہ بھارت اور نیپال چین کے دو اہم ہمسایہ ممالک ہیں ۔ اگلے سال چین بھارت تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ اور چین نیپال تعلقات کے قیام کی پینسٹھ ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے مذکورہ دو ممالک کے کامیاب دورے سے باہمی اعتماد اور تعاون کو آگے بڑھا نے میں مدد ملے گی۔

بھارت میں قیام کے دوران چین اور بھارت کے رہنماوں نے مخلصانہ ماحول میں اختلافات سے بہتر طور پر نمٹنے ، اسٹریٹجک باہمی اعتماد میں اضافے اور مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کیلئے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے نیپال کے سرکاری دورے سے چین اور نیپال کے تعلقات کی تیز رفتار ترقی کے نئے دور کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ تئیس برسوں کے بعد چینی صدر مملکت نے ایک مرتبہ پھر نیپال کا دورہ کیا اور اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون میں نئی قوت ڈالی ۔ اس طرح مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے ایک نیا نقشہ پیش کیا گیا ہے ۔

 چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے اس دورے سے چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے لیے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ یہ دورہ علاقائی و عالمی امن ، استحکام اور ترقی کے فروغ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔


Not Found!(404)