چین میں سے غربت کے مکمل خاتمے کی توقع کی جا رہی ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-15 11:32:14

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے انسدادِ غربت کے سربراہ لیو یونگ فو نے ایک سیمینار میں بیان کیا کہ رواں سال کے اختتام تک ،ملک بھر میں موجودہ معیار کے مطابق تقریباً پچانوے فیصد غریب آبادی اور نوے فیصد سے زائد پسماندہ کاونٹیوں کو غربت سے نکال لیا جائے گا۔

سی آر آئی کے تبصرے میں کہا گیا کہ سنہ دو ہزار انیس عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا سترواں سال ہے۔ ستر سالوں میں چینی حکومت عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے غربت کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کرتی رہی ہے ، جس کے دوران غربت کے خاتمے کے لیے چینی خصوصیات کا حامل راستہ قائم ہوا ہے۔دیہی علاقوں میں ستر کروڑ غریب لوگوں کو کامیابی کے ساتھ غربت سے نکالا گیاہے۔دنیا میں چین غریب آبادی میں سب سے زیادہ کمی لانے والا اور اقوام متحدہ کی جانب سے ہزارسالہ ترقیاتی ہدف کو سب سے پہلے پورا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

سال دو ہزار انیس چین میں غربت کے خاتمے کی جنگ میں فتح کے حصول کے لیے کلیدی سال ہے۔ ریاستی کونسل کے دفتر برائے انسدادِ غربت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں چین نے منصوبے کے مطابق غربت کے خاتمے کے لیے متعلقہ پالیسی اور اقدامات پر عملدرآمد کیا اور نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اس اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ چین میں دو ہزار بیس تک غربت کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔


Not Found!(404)