چین اور امریکہ کی جانب سے حقیقی معنوں میں مسئلے کے حل کے راستے کی تلاش: سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-15 19:44:57

چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا نیا دور حال ہی میں امریکہ کے شہر واشنگٹن میں منعقد ہوا ۔ فریقین نے زراعت ، علمی اثاثوں کے تحفظ ، شرح مبادلہ ، مالیاتی خدمات ، تجارتی تعاون کی وسعت ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تنازعات کے حل سمیت مختلف شعبوں میں حقیقی پیش رفت حاصل کی۔ اس کے علاوہ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاہدہ طے کرنے کیلئے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات کے موجودہ دور کا سب سے بڑا نتیجہ یہ ہے کہ چین اور امریکہ نے سیاسی بالغ نظری کا مظاہر ہ کرتے ہوئےعلمی نوعیت کا طریقہ کار اپناتے ہوئے مسئلے کے حل کا راستہ تلاش کیا ۔

اس حوالے سے سی آر آئی نے اپنےتبصرے میں کہا ہے کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں ہیں ۔ دونوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی مسئلہ بھی بہت پیچیدہ ہے ۔ مختصر عرصے میں مختلف مسائل پر سلسلہ وار سمجھوتے طے پانا نا ممکن ہے ۔ گزشتہ ایک سال میں فریقین کے درمیان کشمکش کے ساتھ مذاکرات بھی جاری رہے ہیں ۔ بارہا تبادلوں کے بعد چین اور امریکہ دونوں واضح طور پر سمجھ گئے ہیں کہ صارفین اور پروڈیوسروں کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئےایسے مسائل جن میں اختلافات کم ہیں ، کو پہلے حل کیا جائے ۔ اس طرح آسان سے مشکل ، آہستہ آہستہ پیش قدمی کر کے اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے اور یہی مسائل سے نمٹنے کا موثر طریقہ ہے۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فریق فاتح نہیں ہوتا ۔ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کا استحکام چین ، امریکہ اور پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے ۔ اور یہی چین اور امریکہ کے درمیان طے شدہ تازہ ترین اتفاق رائے ہے۔


Not Found!(404)