مالیاتی شعبے کا دروازہ مزید کھولنے سے چین کے اعتماد کا اظہار : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-17 16:43:17

چینی سرکاری ادارے نے پندرہ اکتوبر کو بیرونی سرمائے سے چلنے والی انشورنس کمپنیوں اور غیر ملکی بینکوں کے انتظامی ضوابط میں ترامیم کا فیصلہ کیا ۔اس کا مقصد مالیاتی شعبے کا دروازہ مزید کھولنا ہے ۔ عالمی معیشت کی مجموعی سست روئی کے تناظر میں چین کی کھلی پالیسی سے چین کے معاشی اعتماد کا بھر پور اظہار کیا گیا ہے اور عالمی معیشت کی ترقی میں نئی قوت ڈالی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ پچھلے سال اپریل میں بو آو ایشائی فورم میں چین نے مالیاتی شعبے میں نئی کھلی پالیسی اپنانے کا اعلان کیا ۔ اس وقت غیر ملکی مالیاتی اداروں کی چینی منڈی تک رسائی اور حصص کے تناسب سمیت دیگر پہلووں پر عائد اکثر پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ رواں سال مارچ میں " بیرونی تاجروں کی سرمایہ کاری کے قانوں " کی منظوری سے چین میں کاروبار کرنے والی تمام غیر ملکی کمپنیوں کو قانونی ضمانت دی گئی ۔ اور اس دفعہ مذکورہ دو ضوابط میں ترامیم سے چین میں بیرونی سرمائے سے چلنے والی ا نشورنس کمپنیوں اور غیر ملکی بینکوں کے لیےبہتر اور سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔ اس سے چین کے مالیاتی شعبے میں کھلے پن کے اعتماد اور عزم کا اظہار ہوتاہے ۔بلاشبہ مستقبل میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ادارے چین میں آ کر کاروبار کریں گے اور چین کی ترقی کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

چین میں مالیاتی شعبے میں اصلاحات کو آگے بڑھانے اور منڈی کے نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ چین کے مالیاتی اداروں کی عالمی منڈی میں مسابقت کی صلاحیت میں بھی خوب اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت چین کے مالیاتی شعبے کی کل مالیت تین سو ٹریلین چینی یوان تک جا پہنچی ہے جن میں بینکوں کی مالیت دو سو اڑسٹھ ٹریلین چینی یوان بنتی ہے جو پوری دنیا میں سر فہرست ہے ۔


Not Found!(404)