چین کے اعدادوشمار کے قومی بیورو کی جانب سے اٹھارہ اکتوبر کو جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی مجموعی اندرونی پیداواری مالیت چھ سو ستانوے کھرب اناسی ارب اسی کروڑ آر ایم بی تک جا پہنچی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں چھ اعشاریہ دو فیصد زیادہ ہے ۔ چین کی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ ڈھانچہ بھِی بہتر ہوتا رہا اور عوام کی معیار زندگی میں بھی بہتر ی آتی رہی ۔ تبصرے میں کہا گیا کہ سب جانتے ہیں کہ رواں سال عالمی صورتحال بہت سنگین رہی ہے اور عالمی معیشت کی ترقی سست روئی کا شکار رہی ۔ چین کی اندرونی معیشت کو بھِی بہت زیادہ چیلنجز اور مشکلات کا سامنا رہا ۔ اس صورتحال میں چین کی معیشت مناسب شرح سےترقی کر رہی ہے ۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔اس سے یہ بھِی ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت مستحکم ہے اور اس میں خطرات کے مقابلے کی مضبوط صلاحیت موجود ہے ۔
تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چینی معیشت کی ترقی کے لیے مثبت مالیاتی پالیسی اور کرنسی کی مستحکم پالیسی اپنائی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں محصولات میں کمی کے لیے مختلف اقدامات اختیار کئے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے کھلے پن کو اعلی معیار تک لے جانے کی بھی بھر پور کوشش کی ہے ۔ عالمی تجارتی تنظیم کے پیش کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں چین کی بیرونی تجارت میں اضافے کی شرح جرمنی ، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک سے زیادہ رہی اور چین سامان کی تجارت کے لحاظ سے دنیا میں پہلی پوزیشن پر رہا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے کھلے پن کو توسیع دینے کے اقدامات کو عالمی برادری میں عمومی پزیر رائی ملی ہے ۔