چین اقتصادی اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2019-10-19 15:37:35

چین کے نائب وزیراعظم لیو حہ نے انیس تاریخ کو ورچوئیل رئیلیٹی کانفرنس 2019 کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چین کی موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ پیش کیا، انہوں نے چین-امریکہ معاشی و تجارتی مشاورت میں حاصل ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور تین مثبت اشاروں کی نشاندہی کی کہ چین کی معیشت طویل عرصے تک آگے بڑھے گی، چین -امریکہ معاشی و اقتصادی مشاورت نے مختلف شعبوں میں ٹھوس پیش رفت حاصل کی اور مرحلہ وار معاہدوں پر دستحط کے لئے اہم بنیاد فراہم کی اور چین اقتصادی اہداف کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی مدت میں اتار چڑھاؤ کی بجائے چین کی معیشت کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔سال رواں کی پہلے تین سہ ماہیوں کےدوران چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔اہم اقتصادی اشاریے مناسب حد میں رہے ہیں۔چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار عالمی اہم معیشتوں میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔اس سےچینی معیشت کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت اور چینی حکومت کی پالیسیز نافذ کرنے کی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔

اس وقت چینی معیشت ڈھانچے کی بہتری کے عمل سے گزررہی ہے۔اقتصادی امور میں سب سے اہم تضاد سپلائی سائیڈ کا ڈھانچہ ہے۔اندرونی مانگ اور بیرونی مانگ پر زیادہ توجہ دینے، رصد اور طلب کے درمیان توازن کو قائم کرنے اور ایجادات کی قوت کو اہمیت دینے کے ذریعے نہ صرف چین کی اقتصادی کارروائیوں میں اہم تضاد کو حل کیا جاسکے گا بلکہ ترقی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی رفتار کو بھی تیز کیا جاسکے گا۔

چین کی معیشت کے حوالے سے بیرونی دنیا کی توجہ معاشی و تجارتی کشمکش پر بھی رہتی ہے۔چین-امریکہ معاشی و تجارتی مشاورت نے مختلف شعبوں میں ٹھوس پیش رفت حاصل کی ہے، جس سے فریقین کے مرحلہ وار معاہدوں پر دستحط کے لئے اہم بنیاد فرایم کی گئی ہے۔

چاہے مستقبل میں صورتحال میں کیسی بھی تبدیلی کیوں نہ آئے، چین مختلف چیلنجز سے نمٹنے کا اعتماد اور صلاحیت رکھتا ہے ، طے شدہ اقتصادی اہداف کو پورا کرنے کو یقینی بناتا ہے اور اعلیٰ کوالٹی کی حامل ترقی کو آگے بڑھا سکتا ہے۔


Not Found!(404)